3 اگست 2013 - 19:30
شام میں فوج کا دھشتگردوں کے خلاف آپریشن، دسیوں دھشت گرد ہلاک

شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کوہلاک کیا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کوہلاک کیا ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شام کی فوج نے آج دمشق کے مضافات اور شمالی صوبے حلب، مغربی علاقے لاذقیہ، اور مرکزی صوبے حمص میں مختلف آپریشن کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ادھر اطلاع ملی ہے کہ شام کی فوج نے مزید شہروں میں دہشتگردوں کےخلاف بڑے آپریشن شروع کئے ہیں۔درایں اثنا شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی ہزیمت اور علاقوں میں امن قائم ہونے کےبعد پناہ گزیں شام واپس آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہر روز پندرہ ہزار پناہ گزیں وطن واپس آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲